ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پاکستان نے کی جنگ بندی کی خلاف ورزی ،دوفوجی زخمی

پاکستان نے کی جنگ بندی کی خلاف ورزی ،دوفوجی زخمی

Mon, 25 Sep 2017 11:50:40    S.O. News Service

جموں،24؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آج جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع میں واقع بالکوٹ سیکٹر میں کنٹرول لائن(ایل او سی)کے پاس بھارت کی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس میں آج دو فوجی زخمی ہو گئے۔آرمی نے کہا کہ سرحدوں کی نگرانی کرنے والے فوجیوں نے فوری طور پر جواب دیا اور ان کے درمیان تقریباََ 30منٹ تک فائرنگ کی۔دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی فوجیوں نے صبح تقریبا تین بجے بالکوٹ سیکٹر کے بھیمبیر گلی علاقے میں ایل او سی سے ملحق پیشگی چوکیوں کونشانہ بنا کر فائرنگ اور گولہ باری کی، جس میں دو جوان زخمی ہو گئے۔سرحدی علاقوں میں رہنے والے سینکڑوں افراد کو پاکستان سے فائرنگ اور گولے بازی کی وجہ سے اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور کردیا گیا ہے اور انہوں نے سرکاری قائم شدہ کیمپوں میں پناہ گزین لے لی ہے۔اس سال پاکستان کی جانب سے فائر فائاد کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہواہے۔


Share: